افغان پاشندوں کے پاکستان مخالف نعرے، 26گرفتار

افغان پاشندوں کے پاکستان مخالف نعرے، 26گرفتار
پشاور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں افغان باشندوں کی جانب سے اپنے ملک کا جشن آزادی منانے کے دوران پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور توڑ پھوڑ، پولیس نے 26 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیات آباد فیز تھری سمیت دو جگہوں پر مختلف واقعات پیش آئے. پہلے واقعہ میں جہاں پر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ جس پر پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اس طرح حیات آباد فیز تھری میں افغانیوں نے پاکستان مخالف نعرہ بازی اور توڑ پھوڑ کی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ پولیس پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت بھی کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔