پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،20 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،20 اگست 2021
اوورسیز پاکستانیوں کی وزیراعظم پر اعتماد کی درخشاں مثال، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 13 اگست کو 2004 ملین ڈالرز ترسیلات موصول ہوئیں۔ 11 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھیجی گئی رقم 2 بلین ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے دیا جا رہا ہے۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ نے افغانستان میں اپنا عملہ کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں متعین کچھ اسٹاف کو قازقستان منتقل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت سیف سٹیز اتھارٹی میں اجلاس، خاتون سے پیش آنیوالے واقعہ پر پیش رفت کا جائزہ، وزیراعلیٰ کو انسپکٹر جنرل پولیس نے ابتدائی رپورٹ پیش کی، وزیراعلیٰ کی صبح تک حتمی ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ بجلی صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان، سی پی پی اے نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔