الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 'غیر پارلیمانی زبان اور توہین آمیز بیانات پر' توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا . الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چودھری کو بھی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے . الیکشن کمیشن کی تینوں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کر دی. واضح رہے کہ عمران خان نے مختلف جلسوں ، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر الزمات عائد کیے تھے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے بھی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر عائد کیے تھے۔