ویڈیو: ‏نواز شریف کو مری میں  نوجوانوں نے روک لیا، سیلفیاں  بنائیں

ویڈیو: ‏نواز شریف کو مری میں  نوجوانوں نے روک لیا، سیلفیاں  بنائیں

(ویب ڈیسک )  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر  نواز شریف کو مری میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا  اور سیلفیاں بنائیں ۔

‏میاں نواز شریف کو گزرتا دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے ، ‏ نواز شریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی ۔

نوجوانوں نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور   سیلفیاں بھی بنائیں ۔

لیہ سے آئے نوجوان نے نواز شریف سے  کہا کہ  ‏سر، جیئیں گے مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے،‏ ساری نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے۔

نوجوان  نے دعا   کی کہ ‏ اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیر اعظم کے طور نہ دیکھ لوں۔

Watch Live Public News