(ویب ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں رجسٹرڈ وائنڈرز کو ڈور لگانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ وائنڈرز کو مقررہ شرائط کے تحت ڈور لگانے کی اجازت دی جائے گی، ڈور کی تیاری اور فروخت کے عمل کو رجسٹریشن کے ذریعے ریگولیٹ کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ وائنڈرز کو ڈور بنانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈور کے معیار اور تیاری کے عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی، پتنگ بازی کے لیے محفوظ اور معیاری ڈور کی تیاری یقینی بنائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جلو پارک ڈور کی تیاری اور لگانے کے لیے مختص کیے جانے کا امکان ہے، رجسٹرڈ وائنڈرز کو جلو پارک میں ڈور لگانے کی اجازت دی جائے گی، اکتوبر میں جلو پارک میں رجسٹرڈ وائنڈرز کے لیے مخصوص جگہ مختص کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈور کی تیاری کا عمل جلو پارک میں مخصوص مقام پر کرنے کی تجویز ہے، غیر رجسٹرڈ وائنڈرز کو جلو پارک میں ڈور لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلو پارک میں ڈور کی تیاری اور معیار کی نگرانی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔