لاہور ہائیکورٹ کا سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 2 ہفتے کرنے کا عندیہ

لاہور ہائیکورٹ کا سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 2 ہفتے کرنے کا عندیہ
لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں دو ہفتے کرنے کا عندیہ دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں دو ہفتے کرنے کا عندیہ دے دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ممبر جوڈیشل کمیشن کو محکمہ ایجوکیشن سے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کے لیے بات کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو اسموگ آگاہی کے متعلق اشتہارات دینے کی بھی ہدایت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔جس کے مطابق صوبے میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 2 جنوری 2023 سے پنجاب بھر کے اسکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ خیال رہے کہ سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن اکبر لغاری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک چھٹیاں ہوں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔