الیکشن کمیشن کا احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حکم میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کو فلفورمشیر کے عہدے الگ کیاجائے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو احد چیمہ کوہٹانے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، احد چیمہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ فیصلے کے مطابق فواد حسن فواد کے متعلق الیکشن کمیشن پرسوں 21 دسمبر کو مزید سماعت کریگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔