صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ
شیخ رشید نے دعوی ٰ کیا ہے کہ صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہوں گے،20سے 30 تاریخ اپریل تک ملک کی سیاست کا فیصلہ ہوجائےگا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے صدر مملکت عارف علوی کو جلد الیکشن کی تاریخ دینے کا مشورہ دے دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو بحران کاشکار کرکے کوئی نیک نامی نہیں کمائی، صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ہے، آپ الیکشن کی تاریخ دیں ، باقی جو ہو گا،دیکھا جائے گا، صدرمملکت الیکشن کی تاریخ دیں یامستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہوں گے،20سے 30 تاریخ اپریل تک ملک کی سیاست کا فیصلہ ہوجائےگا، پاکستان کو اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی بچا سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا خواجہ آصف نے ملک دیوالیہ ہونے کا اعتراف کر لیا،یہ کہتے تھے اسٹیٹ کو ڈیفالٹ کہنے والا غدار ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی حکومت نہیں ہے، تو بتائیں کس کی حکومت ہے ؟ بتائیں کہ کون اس حکومت کو اقتدار میں لایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔