اوکاڑہ:4 سالہ بچہ زیادتی کےبعد قتل،ملزم گرفتار

اوکاڑہ:4 سالہ بچہ زیادتی کےبعد قتل،ملزم گرفتار
کیپشن: اوکاڑہ:4 سالہ بچہ زیادتی کےبعد قتل،ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: اوکاڑہ شہر میں 4 سالہ معصوم بچہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، لاش کھیت سے برآمد کرلی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک معصوم 4 سال کا بچہ جنسی درندگی کے بعد قتل کردیا گیا۔18 سالہ ملزم 4 سالہ معصوم بچے کو فصلوں میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کا شکار بچہ مقامی رہائشی تھا جبکہ ملزم کی شناخت نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 18 سال کا ہے۔

معصوم بچے کی لاش فصلوں سے برآمد کر لی گئی جو کہ بدری داس کا رہائشی تھاجبکہ 18 سالہ ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

قتل اور زیادتی کی خبرکے بعد علاقہ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Watch Live Public News