(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان مشاورت کا دور ختم ہوگیا ،دونوں اطراف کی کمیٹیاں اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گی۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہوگیا، پیپلزپارٹی کا وفد مشاورت کے بعد منسٹر انکلیو سے روانہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان آج رات ایک اور دور ہوسکتا ہے،دونوں اطراف کی کمیٹیاں اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گی، مزاکرات کا اگلا دور آج رات دس بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دونوں اطراف نے ایک دوسرے سے حتمی تجاویز کا تبادلہ کیا، بات چیت کو یادداشت کی شکل میں ڈرافٹ کیا جارہا ہے، دونوں کمیٹیاں قائدین سے ڈرافٹ پر حتمی رائے لیں گی۔