(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دونوں جماعتوں کا وفاق میں مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات ختم ہوگئے۔ ایم کیو ایم وفد مذاکرات کے بعد منسٹر انکلیو سے روانہ ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں ایم کیو ایم نے وسیع تر قومی مفاد میں مسلم لیگ ن کیساتھ ملکرچلنے پر اتفاق کیا ہے۔ حکومت سازی کی تشکیل کے حوالے سے ابتدائی مسودہ ایم کیوایم کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مسودہ پر پارٹی قیادت کیساتھ سے مشاورت کرے گی، ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم دوبارہ ن لیگ رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔