مستیاں ختم، پڑھائی شروع، تعلیمی ادارے دو ماہ بعد دوبارہ کھل گئے

مستیاں ختم، پڑھائی شروع، تعلیمی ادارے دو ماہ بعد دوبارہ کھل گئے

کرا چی (پبلک نیوز) مستیاں ختم، پڑھائی شروع، ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تعلیمی ادارے دو ماہ بعد دوبارہ کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے شہروں کی طرح کراچی میں بھی پہلے مرحلے کے دوران نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کیلئے تدریس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں پہلی تا آٹھویں جماعت سمیت ہائیر ایجوکیشن سے منسلک یونیورسٹیوں میں تدریس کا عمل یکم فروری سے شروع کیا جائے گا۔ اسکولوں اور کالجوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ دورانِ تدریس ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے بچوں، اساتذہ اور دیگر اسکول اور کالج کے عملے کو سختی سے ماسک ہینڈ سینیٹائزر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔