پروفیسر ریاض احمد کےاغوا پرجامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال

 پروفیسر ریاض احمد کےاغوا پرجامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال
کیپشن: پروفیسر ریاض احمد کےاغوا پرجامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال

ویب ڈیسک: جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال، آج تدریسی عمل مکمل بند ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اساتذہ کا کہنا ہے کہ رکن سینڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر ریاض احمد سےاظہار یکجہتی کے لیے کلاسز کا بائیکاٹ کیا ہے، جامعہ کراچی کے اسٹاف کلب میں آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔تمام اساتذہ کو 12 بجے تک اسٹاف کلب پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر ریاض احمد 2 روز قبل لاپتا ہوگئے تھے،میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد معلوم ہوا کہ ریاض احمد بہادرآباد تھانے میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ریاض احمد اپنے گھر سے جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی سیکٹر کمیٹی نے کہا کہ  ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ریاض احمد مقدمے میں مطلوب تھے اور ان سے روزمرہ کے معاملات کی پوچھ گچھ کی گئی اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا انتہائی افسوس ناک ہے۔

Watch Live Public News