وزیر زراعت سندھ کا پٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی حکومت کیخلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

وزیر زراعت سندھ کا پٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی حکومت کیخلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

لا ہور (پبلک نیوز) صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ماہانہ پٹرول مہنگا ہونے پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

صوبائی وزیرنے مزید کہا 6ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا کرکے حکومت نے 13 کھرب روپے کمائے۔ عوام پر تیل کی نرخوں کی مد میں ماہانہ 82 ارب 16 کروڑ روپے اور سالانہ891 ارب کا بوجھ ڈالا گیا۔30 روپے لیویز کو ٹیکسز میں شامل کرنے کے باعث پٹرول مہنگا ہورہا ہے۔

حکومتی کاکردگی پر بات کرتے ہوئے اسماعیل راہو نے کہا تمام ادارے خسارے میں ہیں۔ غیر ملکی قرضوں اور مہنگائی کے سونامی سے عوام کی جیبوں پر ہرماہ کھربوں روپےکا ڈاکہ ڈالا جارہا ھے جبکہ اے ٹی ایمزمزے میں ہیں۔

صوبائی وزیر نے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا اب تو چور سب جیل میں ہیں اور نہ چوروں کی حکومت ہے پھر بھی نہ ملازمتیں ہیں اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام۔ عمران نیازی کے سیاہ کارنامے عوام کو پتا لگ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا امین اور صادق بتائے کہ یہ کھربوں روپے کس کے جیب میں جا رہے ہیں۔ ایک مہینے میں پٹرول 2 مرتبہ مہنگا, براڈ شیٹ سے مقدمہ ہارے، اربوں روپے دینے پڑے۔ چینی کمیشن میں JKT اور خسرو بختیار کو NRO کیوں دیا گیا۔

اسماعیل راہو نے با ت کوآگے بڑھاتے ہوئے کہا نا اہلوں نے ایک کروڑ لوگ بیروزگار کردیے۔ بہت جلد اس سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارہ ملنے والا ہے، ان سے عوام مکمل مایوس ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔