غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ

غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائی کورٹ نے غیرمسلم خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجراء کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے ، جسٹس طارق سلیم نے شمائلہ شریف نامی خاتون کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ یونین کونسل غیر مسلموں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی ہے ، یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا ۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ مسیحی برادری کی جانب سے یونین کونسلز کے سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونےکی شکایات آرہی ہیں ، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراء ضروری ہے. فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ رولز بنائے جانے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرے ، عدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈکےلیے دوبارہ نادراسے رجوع کرنےکی ہدایت کردی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔