”افغان سفیر کو واپس بلانے پر تشویش ہوئی ہے “

”افغان سفیر کو واپس بلانے پر تشویش ہوئی ہے “
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے اپنے سفیر کو اچانک واپس بلا لینے کے فیصلہ پر تشویش ہوئی ہے، افغان سفیر کو یہاں رہ کر تحقیقات میں تعاون کرنا چاہئے ، افغانستان کو اس فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی طرف سے اپنے سفیر اور سنیئر سفارتی عملہ کو واپس بلانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان کے ا من عمل میں مسلسل ر کاوٹ ڈال رہا ہے ، پاکستان امن کے اس عمل میں حصہ دار بننا چاہتا ہے ، افغانستان کے رویہ بھی دیکھئے کہ ایک طرف وہ پا کستان سے تعاون مانگ رہا ہے اور دوسری طرف الزام لگا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی کہا تھا کہ بھارت فیٹف معاملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔یاد رہے کہ افغانستان نے اپنے سفیر اور سنیئر سفارتی عملہ کو واپس بلا لیا ہے اور اس کی وجہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا اور تشدد قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News