پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،19 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،19 جولائی 2021
موسم کی خرابی آڑے آگئی۔ وزیراعظم عمران خان مظفر آباد روانہ نہ ہوسکے۔ مظفر آباد جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ پی آئی اے کا طیارہ 7 لاکھ ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا روشنیوں کے شہر میں سٹے اور جوئے کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ 11 ساتھیوں سمیت پکڑا گیا بلوچستان کے شہر لونی کے علاقے جنگل صدوزئی میں بیٹے کی فائرنگ سے والدہ اور والد جاں بحق عیدالاضحیٰ پر ٹریفک پولیس سنگین خلاف ورزیوں پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائے گی۔ ون ویلنگ، ریسنگ، ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔