ٹرانس پشاورنے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا

ٹرانس پشاورنے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا
تفصیلات کے مطابق ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بہترین ٹرانسپورٹ کا نظام ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر ٹرانس پشاورنے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ لندن میں قائم کردہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل کی جانب سے دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل ایک عالمی سمارٹ ٹکٹنگ اور نقل و حرکت کی کمیونٹی ہے جو 71 ممالک کے معروف سمارٹ ٹکٹنگ اور نقل و حرکت کےعالمی ماہرین پر مشتمل ہے۔ ترجمان کے مطابق مقابلے کے اختتام تک پہنچنے والوں میں نیویارک،انڈونیشیا، آسٹریلیا،برازیل، نیو ساؤتھ ویلز اور قازقستان کے پراجیکٹس شامل تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔