لاہور: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایشیا کپ کا شیڈول جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ پاکستان کی میزبانی میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا، پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز لاہور،ملتان ، سری لنکا میں کینڈی اور دمبولامیں کھیلےجائیں گے۔ جاری شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان ، فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، ایشیا کپ میں مجموعی طور پر 13 میچز ہوں گے، پاکستان میں 4 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور 3 جبکہ ملتان ایک میچ کی میزبانی کرے گا۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 31 اگست کو بنگلہ دیش اورسری لنکا کےدرمیان کینڈی میں مقابلہ ہوگا۔ ایشیا کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا ۔ لاہورمیں پہلا میچ 3 ستمبرکو بنگلہ دیش اور افغانستان کےدرمیان کھیلاجائےگا، 4 ستمبرکوانڈیا اورنیپال کینڈی میں آمنے سامنے آئیں گے۔ 5 ستمبر کو لاہور میں سری لنکا اور افغانستان جبکہ 6 ستمبرکوسپر فورکاپہلا میچ کھیلا جائےگا۔ 6 ستمبر کے بعد ٹورنامنٹ مکمل طور پر سری لنکا شفٹ ہوجائےگا۔ سپرفورمرحلےمیں کوالیفائی کرنے پر پاک بھارت میچ 10 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا، تمام میچز پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان، انڈیا اور نیپال گروپ اے میں شامل ہیں، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان گروپ بھی میں شامل ہیں ۔ گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپرفورمرحلے میں پاکستان اے ون اور انڈیا بی ٹو ہو گی۔ سپر فور مرحلے میں سری لنکا اے 1 اور بنگلہ دیش بی 2 ہو گی، افغانستان سپر فور مرحلے میں پہنچتی ہے تو وہ بی ٹو قرار پائے گی۔