جامن توڑنا جرم بن گیا، پانچویں کلاس کے بچے پر زمیندار کا تشدد، بچہ جاں بحق

جامن توڑنا جرم بن گیا، پانچویں کلاس کے بچے پر زمیندار کا تشدد، بچہ جاں بحق

(ویب ڈیسک ) پانچویں کلاس کے طالب علم پر   زمیندار نے   جامن توڑنے پر بہمانہ   تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،جس کے باعث   بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں افسوناک واقعہ پیش آیا ہے راجہ رام میں بچے کا جامن توڑنا جرم بن گیا۔

  پانچویں کلاس کے طالب علم  شعبان جامن کے باغ میں جامن توڑنے  گیا تو زمیندار نے پکڑ لیا۔ جامن توڑنے پر زمیندارنے  بچے پر بہمانہ تشدد کیا جس سے بچہ جاں بحق  ہوگیا۔

زمیندا نے بچے  پر تشدد کر کے بچے کو گھر کے باہر بے ہوشی  کی حالت میں پھینک دیاتھا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

Watch Live Public News