ویب ڈیسک: عالمی انٹرنیٹ متاثر ہونے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ ترجمان پی آئی اے نے جاری کردہ بیان میں قومی ایئر لائن کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال ہونے کی تصدیق کردی۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ کے متاثر ہوتے ہی پی آئی اے نے فضائی آپریشن متبادل نظام پر تبدیل کردیا تھا۔
پی آئی اے حکام نے بتایا کہ عالمی انٹرنیٹ متاثر ہونے سے لاہور میں ایک پرواز معمولی تاخیر کا شکار ہوئی۔ تاہم دیگر تمام آپریشن مکمل طر پر معمول کے مطابق ہیں۔