دلہے کی ایسی حرکت کہ سب منہ تکتے رہے، ویڈیو منظرعام پر آگئی

دلہے کی ایسی حرکت کہ سب منہ تکتے رہے، ویڈیو منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک:(محمدساجد)سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں شادیوں پر ہونے والی تقریبات کی ویڈیوز اکثر شیئر کی جاتی ہیں، خاص کر جب دولہا یا دلہن کوئی رسم کرتی ہے تو مہمان ویڈیو بنانے میں مصروف ہوتے ہیں، زیادہ تر ویڈیوز بھارت میں ہونے والی شادیوں کی سامنے آرہی ہیں، ایک ایسی ہی نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی ہے جس میں دولہا اور اس کے عزیزو اقارب دلہن کے گھر بیٹھے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سسرال سے ایک خاتون روایتی رسم کررہی ہے، خاتون نے چمچ کے ساتھ گلاب جامن اٹھایا اور دلہے کے منہ کے قریب کیا گیا ہے۔

پاس کھڑے مہمان بھی اس رسم سے خوب محظوظ ہوئے، دلہے نے پہلے تو کافی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اورگلاب جامن نہیں کھایا،ہچکچاہٹ کا ایسا مظاہرہ کیا جیسے کہ انہیں گلاب جامن پسند نہیں،تاہم پھر کچھ ایسا ردعمل سامنے آتا ہے جس کو دیکھ کر وہاں موجود سب لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

تاہم ابھی اردگرد لوگ دولہا کے اس طرز عمل کے بارے میں سوچ ہی رہے تھے کہ اچانک دولہا نے ایک جھٹکے میں چمچ میں رکھی گلاب جامن پر منہ مارا اور پورا گلاب جامن یکمشت کھا لیا۔ جس پر دولہا کے قریب اس کے رشتے داروں اور دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں۔

اس دلچسپ ویڈیو اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ صرف 5 روز میں اس کو 7.9 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں اور لاکھوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News