ویب ڈیسک: 10 سالہ بچی سے رات گئے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی اپنی والدہ کے ساتھ گرین ویو سوسائٹی میں واقع گھر میں سو رہی تھی۔ ملزم ناصر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
ترجمان پولیس کے مطابق بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار گیا، جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بچیوں اور بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔