غازیانِ 1965 کی شجاعت کو قوم کا سلام

غازیانِ 1965 کی شجاعت کو قوم کا سلام
کیپشن: غازیانِ 1965 کی شجاعت کو قوم کا سلام

ویب ڈیسک: یومِ دفاع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے احساسات کا اظہار کیا۔ 

غازی صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان نے کہا کہ جب بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔ 

نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا تھا کہ جب   بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا تھا تو ہم نے بھی اپنی تیاری کی۔ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ بچہ جوش میں تھا۔

نائب صوبیدار ریٹائرڈ عبدالحفیظ کے مطابق جہلم کے مقام پر ہمیں حکم ملا کہ فوراً حفاظتی اقدامات کے لئے تیار ہو جاؤ۔اس وقت پاکستانیوں کے جوش اور جذبہ  کی وجہ سے ہم نے جنگ جیتی۔ پوری قوم اس وقت بھی اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

سپاہی ریٹائرڈ عبدالوحید نے بتایا کہ ہمارے جوانوں نے وہ کر دکھایا جس کی مثال نہیں ملتی، ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے۔ پاک فوج نے دشمن کے تمام ٹینک تباہ کر دیے۔

Watch Live Public News