ویب ڈیسک: شمالی کوریا نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 30 کے قریب سرکاری اہلکاروں کو پھانسی دے دی۔
جنوبی کوریا کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کے 20 سے 30 اہلکاروں کو بیک وقت پھانسی دی گئی۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حالیہ سیلاب میں ایک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی پر سرکاری اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔
موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے صوبہ چاگانگ میں تباہی مچائی، متعدد ہلاکتیں، زخمی اور بہت سے بے گھر ہوئے۔