اسرائیل مغربی کنارے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عالمی عدالت انصاف

اسرائیل مغربی کنارے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عالمی عدالت انصاف

 (ویب ڈیسک ) عالمی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ   اسرائیل مغربی کنارے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے   مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی آباد کاری کی پالیسی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی پالیسی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دنیا بھر کے 15 ججوں کے پینل نے کہا کہ " اسرائیل کی طرف سے آباد کاروں کی مغربی کنارے اور یروشلم میں منتقلی اور ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے ان کی موجودگی کو برقرار رکھنا" "چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49 کے خلاف ہے"۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ   اسرائیل کا قدرتی وسائل کا استعمال ایک قابض طاقت کے طور پر بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے "متضاد" ہے۔

Watch Live Public News