(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے اسلام آباد میں جلسے کے حوالے سے حکومت نے خصوصی اقدامات کرنے شروع کردیے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے معاملات طے نہ پائے تو سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔جلسے سے ایک دن قبل ہی کے پی کے سے اسلام آباد آنے والی موٹر وے کو بند کر دیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق لاہور موٹر وے سے اسلام آباد داخل ہونے والی ٹریفک کو بھی روکا جائے گا ،ٹی چوک ، فیض آباد ، جناح ایونیو ،سنگجانی ، 26نمبر چونگی سمیت دیگر سڑکوں کو کینٹینر سے بند کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ زون کے تمام راستوں کو بھی سیل کیا جائے گا ۔ پولیس اور ایف سی کی 4ہزار سے زائد نفری کو اسلام آباد کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔