کرسٹینا رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کرسٹینا رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ویب ڈیسک: دنیا بھر میں مشہور فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے انسٹاگرام پر 300 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے.سکائی سپورٹس پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے اس فٹبالر رونالڈو دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کے پاس انسٹاگرام پر تین سو ملین سے بھی زائد فالوورز موجود ہیں. رونالڈو کی عمر36 سال ہے جبکہ فٹ بال کی دنیا میں ان کا نام ہی کافی ہے. یہ ریکارڈ انھوں نے اس وقت اپنے نام کیا جب کوکا کولا کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہے ہیں. انسٹاگرام پر ڈیوائن جانسن دوسرے نمبر پر ہیں جن کے پاس 246 ملین فالوورز ہیں، تیسرا نمبر 244 ملین فالوورز کے ساتھ آریانا گرینڈی کے پاس ہیں. جبکہ رونالڈو کے حریف فٹبالر بارسیلونا اور رئیل میڈرڈ کے لائنل میسی 81 ملین جبکہ ایڈرفٹ 219 ملین فالوررز رکھتے ہیں. 219 ملین فالوورز کو فہرست میں ساتویں پوزیشن دی گئی ہے.خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوور خود انسٹاگرام کے اپنے آفیشل ہینڈل کے ہیں. انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کل 397 ملین فالوورز موجود ہیں. رونالڈو بطور شخصیت انسٹاگرام پر پہلے نمبر پر ہیں.یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رونالڈ کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس میں وہ پریس کانفرنس کے لیے آتے ہیں، جہاں پر کوکا کولا کی دو بوتلیں رکھی ہوتی ہیں، وہ ان کو اٹھا کر ایک طرف رکھتے ہیں، پھر پانی کی بوتل پکڑ کر کہتے ہیں کہ کوکا کولا نہیں ، پانی. جس کے بعد کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔