رونالڈو نے3 دن میں یوٹیوب چینل سےکتنے ڈالر کمائے؟ نیا ریکارڈ قائم

رونالڈو نے3 دن میں یوٹیوب چینل سےکتنے ڈالر کمائے؟ نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: Cristiano Ronaldo
سورس: web desk

ویب ڈیسک:لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےیوٹیوب چینل متعارف کراتےہی ایک بڑااعزا ز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فٹبالر نے ”یو آر کرسٹینا‘‘ نامی یوٹیوب چینل پر تین دن میں 13 ویڈیوز اور 6 شارٹس اپ لوڈ کیں جنہیں کروڑوں صارفین کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے،یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 39سالہ فٹبالر نے تین دن میں 4کروڑ 33لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے تو وہیں اب مداح بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں آخر اس چینل سے انہیں کتنی آمدن ہوئی ہو گی ۔

مزیدتفصیلات:کیا آپ جانتے ہیں کہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرزوالے چینلز کون سے ہیں؟ 

ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر 6 امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے، رونالڈو کے چینل کے ویوز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ویوز کی تعداد 22کروڑ 43لاکھ 22 ہزار 3 سو سےزائد بنتی ہے۔

 اس حوالے سے اگر حساب لگایا جائے تو انہیں یوٹیوب کے ویوز اور اسپانسر شپس سے کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہو چکی ہو گی،اس سے قبل کرسٹینا رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز مکمل کرنےوالا دنیا کا پہلا چینل بن گیا ہے۔

Watch Live Public News