مسلم لیگ ن کا مفتاح اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا مفتاح اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
لاہور: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مفتاح اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے پارٹی کے ساتھ اندرونی اختلافات سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعد لیگی قیادت کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی بھی تبدیلی کا امکان ہے، مرکزی قیادت کی جانب سے سندھ چیپٹر میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو دوبارہ جماعت میں کوئی بھی اہم عہدہ نہیں ملے گا۔ خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل کی پارٹی سے ناراضگی اسوقت سامنے آئی جب حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاکر اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ ن کی طرف سے 2 بار وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔پہلی بار جب شاہدخاقان عباسی وزیر اعظم تھے اس وقت مفتاح اسماعیل ان کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے دوسری بار جب پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔