جنسی ہراسانی کیس: بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

جنسی ہراسانی کیس: بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

لاہو(پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے خلاف جنسی ہراسانی کیس پر خاموشی توڑ دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کو حکم دیا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف خاتون حامیزہ مختار کو بلیک میلنگ کرنے اور انہیں دھمکی آمیز اور نامناسب پیغامات بھیجنے پر مقدمہ درج کیا جائے۔

آج قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں اپنے خلاف کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا ذاتی مسلہ عدالت میں چل رہا ہے، اس معاملے کو میرا وکیل دیکھ رہا ہے، مزید اس معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کا دورہ بہت اہم ہے، کوشش ہو گی کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ کے اہم پوائنٹس حاصل کریں، وائٹ بال فارمیٹ میں جنوبی افریقہ سے سیریز آسان نہیں ہو گی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہے اس میں نوجوان لڑکوں کو موقع دیا ہے، بطور کپتان میرا ہدف ہے کہ قومی ٹیم کو ٹاپ تھری پوزیشن میں لاوں، سیلیکشن پر ڈیبیٹ ہونا اچھی بات ہے، باتیں بند کمروں میں ہو تو زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب پر بحث ہوتی رہتی ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ میری مرضی کے لڑکے نہیں رکھے، شرجیل خان کے ساتھ کھیلوں ہوں، اس کی فارم جیسی ہے وہ ہمیں مدد کریگی، شرجیل کو صرف شارٹ فارمیٹ کے لیے مانگا تھا جس میں وہ چل سکتا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔