مالا کنڈ(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ تیس سال پیسہ چوری کرنے والوں کو پتہ نہیں کہ ان کا پیسہ کہاں کہاں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کا مقصد نہیں تھا کہ ٹاٹا، برلا کی طرح یہاں شریف اور زرداریوں نے امیر ہونا تھا، انسانوں پر جتنا ہم خرچ کریں گے، اس سے معاشرہ اتنا ہی اوپر جائے گا، پیسہ خوشی نہیں دیتا، خوشی اسے ملتی ہے جو سیدھے راستے پر چلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نےڈھائی سال میں سود کےساتھ 35 ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا، جب حکومت میں آئے تو قرضوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں تھے، دوست ممالک نے مدد کی، ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔وزیراعظم نے کہا دنیا کی ساری یونیورسٹیز دیکھ چکا ہوں، میرا خواب ہے نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے، دنیا کے بڑے اسکالرز کو القادر یونیورسٹی کے بورڈ میں لایا ہوں۔
مولانا فضل الرحمن کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، مولانا نے نواز شریف کو آصف زرداری سے رابطے بارے اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ زرداری کو واضح کردیا کہ استعفوں کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، حکومت مخالف تحریک زور شور سے جاری رہے گی۔