ملک میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہونے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 449 نئے کیس رپورٹ، مزید 40 اموات، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 757 تک جا پہنچی ،فعال کیسز 27 ہزار 188 ہوگئے، 5 لاکھ 78 ہزار 314مریض صحت یاب بھی ہوچکے
پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آج پانچواں روز ، شام 6 بجے دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کی پابندی جاری، ہفتہ اور اتوار کو کاروبارمکمل بند رہیں گے
کووڈ مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ،وفاقی وزیراسد عمر کہتے ہیں اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، ایس او پیز پرعمل درآمد میں بہتری نہ لائی گئی تو سخت پابندیاں لگانے پرمجبورہوں گے، کہا کورونا کی نئی لہر زیادہ مہلک ہےوزیراعظم عمران خان آج مالاکنڈ ڈویژن کا دورہ کریں گے، مختلف ترقیاتی منصوبوں اور شاہراہوں کا افتتاح کیا جائے گا، وزیراعظم مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کا احتساب 5 سال بعد ہونا چاہیے ،اقتدار میں آئے تو حکومت کے جانے کی پیشگوئیاں شروع کردی گئیں، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے عوام کو گھر ملنا شروع ہوگئے ،بینکوں سے کہا ہےکہ 380 ارب روپے مکانات کے قرضوں کےلیے رکھیں