'زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں بلکہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں'

'زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں بلکہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں'
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں بلکہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں،اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ریاست کارروائی کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیف آرگنائزرز مسلم لیگ ن مریم نواز نے ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔ مریم نواز نے کہا کہ ان ویڈیوز کو قریب سے دیکھ کر، اس حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے کہ یہ سیاسی کارکن نہیں، وہ تربیت یافتہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے بھرتی کیے گئے شرپسند ہیں جن کی عمران خان نے ہمیشہ حمایت کی ہے۔ مریم نواز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت خود بولتا ہے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔