ڈولفن اہلکار شہریوں کو مبینہ طور پر اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے لگے

ڈولفن اہلکار شہریوں کو مبینہ طور پر اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے لگے

(ویب ڈیسک ) پنجاب پولیس کے   ڈولفن اہلکار شہریوں کو مبینہ طور پر اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق  شہری کو اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے پر ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرہ شہری عتیق الرحمان کی مدعیت میں تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج ہوا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  مقدمہ بھتہ خوری،ہراساں کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ   ڈولفن اہلکار فاروق احمد نے شہری کو اغوا کر کے ہراساں کیا اور ویڈیو بنائی۔   ڈولفن اہلکار شہری سے ویڈیو وائرل نہ کرنے کا پچاس ہزار طلب کرتا رہا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ   ڈولفن اہلکار فاروق احمد ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے اور اسے گرفتار کر کے تحقیقات کیں جارہی ہیں ۔

Watch Live Public News