سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند، صارفین ہوجائیں خبردار

سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند، صارفین ہوجائیں خبردار
کیپشن: account closed
سورس: web desk

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرا دیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسداد انتہا پسندی یونٹ نے سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی اور لسانی منافرت پھیلانے والےسینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاؤنٹس کی نشان دہی کی ہے، جن میں سے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں، باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔

بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاؤنٹس دہشت گرد مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس کی بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا، اکاؤنٹس کی بندش سے انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔