کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب انکوائری بند

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب انکوائری بند

لاہور ( پبلک نیوز) چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈکا اجلاس۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ نے 3 کرپشن ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی، عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق منظوری دی گئی۔ سابق ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا کیخلاف ریفرنس کی مںظوری دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق احسان اللہ پرسرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ سابق ضلع ناظم اورسابق میئرکوئٹہ کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی، سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میرمحمدامین کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ نیب ایگزیکٹوبورڈنے 9 انکوائریز، 3 انویسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔ ن لیگ کےرہنماامیرمقام کیخلاف نیب انکوائری کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ یہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، اربوں روپے مالیت کے 1269 ریفرنسز دائر کیے، نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔