سوات ( پبلک نیوز) ٹک ٹاک سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ نے ایک اور نوجوان کی جانب لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ مابنڑ میں ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی۔ ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے انیس سالہ حمید اللہ چل بسا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انیس سالہ حمیداللہ سر پر پستول رکھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔ نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔