آملہ اور شہد کے ذیابیطس کے مرض پر اثرات

آملہ اور شہد کے ذیابیطس کے مرض پر اثرات
ذیابیطس کے مریضوں کو اپنی خوراک کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے ، تاکہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کیا جاسکے، ایسی صورت میں آپ دو چیزیں ایک ساتھ کھا سکتے ہیں۔جن سے ذیابیطس کے مریض شوگر کو کنٹرول کر سکتے ہیں ۔ طب کی دُنیا میں آملہ صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے خاص طور پر طب آیوردیک میں اسے جسم کے لیے 3 طریقے سے انتہائی مفید مانا جاتا ہے ۔ آیوردیک ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جسم میں حرکت پیدا کرنے والی طاقت کو بڑھاتا ، نظام انہظام اور میٹابولیزم کو مضبوط کرتا اور توانائی پیدا کرتا ہے۔ آملہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو پیٹ کے مسائل سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور اخراج میں کوئی حرج نہیں ہوتا۔ آملہ اور شہد کے فوائد: ذیابیطس کے مریض اگر اپنی صحت کو بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو یہ بہت ضروری ہے کہ وہ صرف صحت بخش غذا کھائیں، ورنہ بہت نقصان ہوسکتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ذیابیطس کی صورت میں آملہ کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس میں کئی ایسی خصوصیات موجود ہیں جو جسم کو بہت فائدہ پہنچاتی ہیں۔ اس ایک چیز کو آملہ میں ملا لیں اگر ہم آملہ میں شہد ملا لیں تو یہ ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ان دونوں کھانوں میں بہت سے اہم غذائی اجزا ہوتے ہیں ،لیکن ملا کر کھانے کا اثر بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔ آملہ اینٹی سیپٹیک، سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے ساتھ وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے۔ شہد میں وٹامنز، معدنیات اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔ آملہ اور شہد ایک ساتھ کھانے کے فائدے: ذیابیطس میں مددگار آملہ کی اینٹی ذیابیطس خصوصیات ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کسی دوا سے کم نہیں۔ اگر اس کو ملا کر کھایا جائے تو یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ بالوں کے لیے فائدہ مند ہم نے دیکھا ہے کہ بالوں کی دیکھ بھال کرنے والی زیادہ تر مصنوعات میں آملہ کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بالوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ اگر آپ شہد کو اس میں ملا کر استعمال کریں تو سر کی جلد میں انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔ قوت مدافعت بڑھے گی کورونا کے دور میں قوت مدافعت بڑھانے کی ضرورت پر بہت زور دیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی انفیکشن کے خطرے سے بچا جا سکے۔ آملہ اور شہد کا مرکب جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے جو کہ ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ آملہ سے وٹامن سی حاصل ہوتا ہے اور شہد سے جسم میں اینٹی باڈیز بننے لگتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔