اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو کہ 24 مئی تک موجود رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں کےدوران گرمی کی لہر میں کمی کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو کہ 24 مئی تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث خصوصاً بعد دوپہر اور رات کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی ، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کشمیر اور گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو)میں آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث بالائی خیبر پختو نخوا، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ ہے۔اس کے علاوہ حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ برقرار رہے گا۔