اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسو س کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ خیال رہے کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے جبکہ حملہ آور مارا گیا۔ واضح رہے کہ ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا ، جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرنا تھا ۔