این سی اے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ،نیب نے عمران خان کو 23 مئی کو طلب کرلیا

این سی اے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ،نیب نے عمران خان کو 23 مئی کو طلب کرلیا
راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے ) برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 23 مئی کو دن 10 بجے نیب راولپنڈی میں دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اس سے قبل 18 مئی کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ طلبی کے حوالےسے نیب کی دو رکنی ٹیم زمان پار ک میں چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کوالقادر ٹرسٹ کیس میں نوٹس کی تعمیل کے لیے پہنچی۔ نیب کی ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل کے لیے آئے تھے جوموصول کرواکر دیے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔