اسٹیج کے نامور اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

اسٹیج کے نامور اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے
لاہور: چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والےاسٹیج کی دنیا کے معروف کامیڈین و اداکار طارق ٹیڈی خالق حقیقی سے جا ملے۔ طارق ٹیڈی کے بیٹے کی مطابق ان کے والد کافی عرصے سے علیل تھے ، ان کو جگر اور سانس کا عارضہ لاحق تھا اور وہ پچھلے دس روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں طارق ٹیڈی کا شمار کیا جاتا تھا ، وہ طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا فن خوب جانتے تھے۔ طارق ٹیڈی فیصل آباد میں 12 اگست 1976کو پیدا ہوئے تھے ، ان کی عمر 46 سال تھی انہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اداکار طارق ٹیڈی کے علاج کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے مالی امداد کا اعلان بھی کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔