احمد آباد: ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا بھارت کو6 وکٹوں سے شکست دیکر عالمی چیمئپن بن گیا. احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی پوری ٹیم آخری اوور میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا 241 کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے عالمی چیمپئن بن گیا. آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 7 رنز بنائے،مارش 15 اور سٹیو سمتھ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.ٹریوس ہیڈ 137 رنز بنا کر پویلین لوٹے.جبکہ مارنس 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے. بھارت کی طرف سے جسپریت بمرا نے 2 جبکہ محمد شامی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا. بھارت کی جانب سے روہت شرما 47 رنز اور شُبمن گِل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شریاس ائیر کو 4 رنز پر کپتان پیٹ کمنز نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کروایا۔ویرات کوہلی 54 رنز،کے ایل راہول 66 جبکہ سوریا کمار یادیو نے 18 رنز بنائے۔ محمد شامی کے 6، جسپریت بمرا کے 1، کلدیپ یادیو کے 10 اور محمد سراج کے 9 رنز کے ساتھ بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2،2 جبکہ گلین میکسویل اور ایڈم زیمپا نے1،1 آؤٹ کیا۔