کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک مرتبہ پھر بعد نیچے جانے لگا ہے۔ آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہو گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 79 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 219.71 روپے سے بڑھ کر 220.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ہے، تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے 42ہزار کی حدعبور کرلی ہے۔ مارکیٹ193پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار32پرٹریڈ کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر پانچویں روز مسلسل ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔