اعتزاز احسن کیلئے پارٹی میں دروازے کھلے ہیں، فرخ حبیب

اعتزاز احسن کیلئے پارٹی میں دروازے کھلے ہیں، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کیلئے پارٹی میں دروازے کھلے ہیں، جب چاہیں شامل ہو سکتے ہیں جب آئیں گے بات چیت بھی ہوجائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب اعتزاز احسن کے حق میں بول پڑے، کہا اعتزاز احسن ورکر کے کے رول ماڈل ہیں، اعتزاز احسن اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ اور پیلز پارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرات نہیں اختلاف کرے، اعتزاز احسن بڑے قانون دان ہیں ،اعتزاز احسن کو رانا فاروق سعید باتیں کر رہا ہے ، رانا فاروق سعید فیصل آباد سمندری سے 10 ووٹ نہیں لے سکتے ، رانا فاروق سعید جیسے لوگوں نے پیلز پارٹی کا بیڑا غرک کیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کے لیے پارٹی میں دروازے کھلے ہیں، جب چاہیں شامل ہو سکتے ہیں جب آئیں گے بات چیت بھی ہوجائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔