نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلئےموبائل ایپلی کیشن'رہبر' کا اجراء کردیا

نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلئےموبائل ایپلی کیشن'رہبر' کا اجراء کردیا
اسلام آباد: نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلئے نئی موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کردیا ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے نئی ’رہبر‘ موبائل ایپ کا باقاعدہ اجرا کردیا ہے، چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ رہبر ایپ کو شہریوں کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے قریبی نادرا آفس کی تفصیلات جان سکیں گے، ایپ سے نادرا کے دفتری اوقات کار کے بارے میں رہنمائی ملے گی۔ طارق ملک نے بتایا کہ یہ ایپ صارف کو قریب تر نادرا دفاتر سمیت ایڈریس تک لے کر جائے گی، رہبر ایپ کا اجرا شہریوں کی سہولت اور شمولیت کی جانب اہم قدم ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔