آئینی مسودے کے وہ نکات جن پر فضل الرحمان کو اعتراض

آئینی مسودے کے وہ نکات جن پر فضل الرحمان کو اعتراض

ویب ڈیسک: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی مسودے کے جن نکات پر اعتراض ہے وہ سامنے آگئے۔

نجی نیوز کے مطابق مولانا نے 2028 تک سود فری ریاست بنانے کے لیے آرٹیکل 38 میں ترمیم کی تجویز دی ہے، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جو بل منظور کیا اس میں آرٹیکل 38 کی ترمیم شامل نہیں۔

جے یو آئی کی آرٹیکل 38 میں موجودہ ذیلی آرٹیکل ایف کو ذیل میں تبدیل کرکے ترمیم کی تجویز ہے، ہر قسم کے سود سے پاک اسلامی مالیاتی نظام متعارف کروائے جائیں۔

جمعیت علمائے اسلام کی آئین کے آرٹیکل 70 ون میں مزید شق شامل کرنے کی تجویز ہے جبکہ آرٹیکل 70 مزید شق شامل کرنے کی تجویز خصوصی کمیٹی کے منظور کردہ بل میں شامل نہیں۔

جے یو آئی نے کسی بھی ایوان میں بل پیش کرنے پر نقل اسلامی نظریاتی کونسل کو غور، رائے کے لیے بھیجنے کی تجویز دی ہے۔

Watch Live Public News