’پہلی بار جدید ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے‘

’پہلی بار جدید ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے‘
کراچی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی بار جدید ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ گرین لائن منصوبے کے تحت80 بسیں درآمد کی جائیں گی۔ 40 بسوں پر مشتمل کھیپ آج کراچی پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مزید 40بسیں اگلے ماہ پہنچیں گی۔ گرین لائن منصوبہ تقریباً27ارب روپے کا ہے۔ بسوں میں سافٹ ویئر استعمال کیا جائے گا۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بھی بہت جلدی منظوری دی جائے گی۔ 2 ماہ کے اندر منصوبہ آپریشنل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں54 کلومیٹر لمبی سڑکیں تعمیرکی جائیں گی۔ کراچی میں کئی منصوبوں کا افتتاح کر چکے ہیں۔ دیگر14اضلاع میں جاری کاموں سے آگاہ کیا جائےگا۔ کراچی پیکج کے اوپر کام کیسے ہورہا ہے آپکو نظر آئے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔