پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،19ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،19ستمبر 2021
محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ۔ موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار۔ ریل میں سفر کرنے والوں کے لیے بھی 20 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر۔ طویل ترین انتظار کے بعد بالاخر گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں۔ باقی 40 بسیں آئندہ کچھ ہفتوں کے دوران پاکستان پہنچیں گی ترجمان شہباز شریف ملک احمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شبلی فراز کاشہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے ، شہبازشریف نے اپنے والد میاں محمد شریف کی دی ہوئی گھڑی پہن رکھی ہے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے ہمارے لیے بہت مشکل تھے۔ ہم کچھ حقائق منظر عام پر لانا چاہتے ہیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی بار جدید ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ گرین لائن منصوبے کے تحت80 بسیں درآمد کی جائیں گی۔ 40 بسوں پر مشتمل کھیپ آج کراچی پہنچی ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔